اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے چارماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر9فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 28.09فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں امریکا، کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.169ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل …
پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے چارماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر9فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 28.09فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں امریکا، کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.169ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.990ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 611.43ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 543.42ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 516.26ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 5.823ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں شمالی امریکا سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر28.09فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر819.27ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 639.60ملین ڈالرتھا،اکتوبرمیں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 199.55ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 206.24ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 127.93ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2024میں شمالی امریکاکے ممالک سے درآمدات پر2.038ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔








