بلوچستان کا پارلیمانی وفد چار روزہ سرکاری دورے پر بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز پہنچ گیا

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) بلوچستان کا نو رکنی پارلیمانی وفد چار روزہ سرکاری دورے پر بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز پہنچ گیا۔ صوبائی وزیر آبپاشی و توانائی نواب زادہ چنگیز خان مری وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔وفد یورپین پارلیمنٹ میں مختلف کمیٹیوں کے سربراہوں، پارلیمنٹیرینز اور بیلجیئم و یورپین یونین کے اعلی حکام کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کرے گا۔ وفد میں وزیر داخلہ و قبائلی …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) بلوچستان کا نو رکنی پارلیمانی وفد چار روزہ سرکاری دورے پر بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز پہنچ گیا۔ صوبائی وزیر آبپاشی و توانائی نواب زادہ چنگیز خان مری وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔وفد یورپین پارلیمنٹ میں مختلف کمیٹیوں کے سربراہوں، پارلیمنٹیرینز اور بیلجیئم و یورپین یونین کے اعلی حکام کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کرے گا۔ وفد میں وزیر داخلہ و قبائلی امور سرفراز احمد بگٹی، وزیر صحت رحمت صالح بلوچ، ارکان صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان، احمد علی، طاہر محمود، محمد رضا اور قبائلی مشیر عمیر احمد حسین شامل ہیں۔ برسلز پہنچنے پر وفد نے پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات کی۔ تقریب کا اہتمام پاکستانی سفارتخانے میں کیاگیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفد نے کہا کہ سی پیک بلوچستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ منصوبے سے بلوچستان میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوںگے۔ منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ تمام خطے کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ وفد نے تارکین وطن کو پاکستان میں امن و سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری اور اقتصادی، سماجی و سیاسی سیکٹرز میں مثبت پیشرفت سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply