اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ضلع راولپنڈی میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مویشی پال فارمرز کے لئے لائیو سٹاک کارڈ سکیم کے تحت بینک آف پنجا ب کی طرف سے بلاسود آسان قرضہ جات کی فراہمی کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ایپلیکیشن 8070 پر رجسٹرڈ فارمز کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اس ضمن میں ضلع راولپنڈی کے موضع …
محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ضلع راولپنڈی میں لائیو سٹاک کارڈ سکیم کے تحت قرضہ جات کی فراہمی کیلئے رجسٹرڈ فارمرز کی تصدیق کا عمل جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ضلع راولپنڈی میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مویشی پال فارمرز کے لئے لائیو سٹاک کارڈ سکیم کے تحت بینک آف پنجا ب کی طرف سے بلاسود آسان قرضہ جات کی فراہمی کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ایپلیکیشن 8070 پر رجسٹرڈ فارمز کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اس ضمن میں ضلع راولپنڈی کے موضع جات میں لائیو سٹاک کارڈ کے لئے رجسٹرڈ فارمرز کی تصدیق محکمہ اربن یونٹ کی طرف سے جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ عمل اربن یونٹ کے عملے اور محکمہ لائیوسٹاک کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے جہاں محکمہ اربن یونٹ کا عملہ رجسٹرڈ شدہ فارمرز کے پتہ پر پہنچ کر جانوروں کی موجودگی کی تصدیق کرتا ہے اور فارمرز کے جانوروں کے رہائشی احاطہ کا اندراج کرتا ہے۔ اس سکیم کے تحت گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے مویشی پال حضرات کے لئے کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 10 نر جانوروں (کٹڑوں/بچھڑوں) کے لئے270000 روپے کے آسان قرضہ جات کی فراہمی بذریعہ لائیوسٹاک کارڈ بینک آف پنجاب کی طرف سے کی جائے گی۔
اس بلا سود رقم کی فراہمی کا دورانیہ120 دنوں پر مشتمل ہے جبکہ اگلے 30 دن اس رقم کی واپسی کے لئے مختص ہیں۔ اس کارڈ میں موجود رقم سے مویشی پال فارمرز اپنے جانوروں کے لئے ونڈہ، سائیلیج اور منرل مکسچر بنک آف پنجاب سے رجسٹرڈ کھل ونڈہ کے کاروبار سے منسلک ڈیلروں سے خرید سکیں گے جن سے جانوروں کے وزن میں بڑھوتری اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گا۔
رجسٹرڈ فارمرز کے فربہ کئے گئے جانوروں کے لئے ٹیگنگ، ویکسینیشن، بیف بریڈ کوالٹی سیمن اور دیگر محکمانہ سہولیات محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں لائیوسٹاک کارڈز کی کامیابی سے ترسیل اور فارمرز کی سہولت کے لئے ہر تحصیل میں موجود ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کےدفاتر میں بینک آف پنجاب اور محکمہ لائیوسٹاک کے سہولت ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں، جہاں پہلے کسان کارڈ کی تقسیم کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اور جلد لائیوسٹاک کارڈ کی فراہمی کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔








