پوپ فرانسس کا لبنان میں نئے صدر کے جلد انتخاب کا مطالبہ

104
Pope Francis
Pope Francis

روم۔2دسمبر (اے پی پی):پوپ فرانسس نے لبنان میں نئے صدر کے جلد انتخاب کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سینٹ پیٹرز سکوائرمیں این جلیس پریئر کے اختتام پر لبنان پر زور دیا کہ وہ جلد نئے صدر کا انتخاب اور حکومتی اداروں کو از سر نو فعال کرے۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی اداروں کی ضرورت ہے کہ معمول کے مطابق اپنا کام دوبارہ شروع کریں تاکہ لبنان اپنے ہاں ضروری اصلاحات ممکن بنا سکے اور مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی سے آگے بڑھے۔ واضح رہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بیری نے 9جنوری کو ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے کہا ہے۔