ملتان۔3 مئی (اے پی پی )آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر خالق قندیل انصاری نے کہاہے کہ پاور لوم انڈسٹری کےلئے لوڈشیڈنگ اس وقت نہ ہونے کے برابر ہے،انہوںنے یہ بات وزیر مملکت عابد شیر علی سے میپکو ہیڈآفس میں ملاقات کے دوران کہی،اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری ثناءاللہ انصاری اور حاجی ارشاد احمد قادری بھی موجود تھے، وزیر مملکت نے کہا کہ اس وقت ملک سے لوڈشیڈنگ …
وزیرمملکت عابدشیرعلی کی پاورلومز انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

مزید خبریں
ملتان۔3 مئی (اے پی پی )آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر خالق قندیل انصاری نے کہاہے کہ پاور لوم انڈسٹری کےلئے لوڈشیڈنگ اس وقت نہ ہونے کے برابر ہے،انہوںنے یہ بات وزیر مملکت عابد شیر علی سے میپکو ہیڈآفس میں ملاقات کے دوران کہی،اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری ثناءاللہ انصاری اور حاجی ارشاد احمد قادری بھی موجود تھے، وزیر مملکت نے کہا کہ اس وقت ملک سے لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے ، پاور لومز انڈسٹری سے لوڈشیڈنگ مکمل ختم کر دی جائے گی اور ساتھ ہی وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ بھی 2018ءتک پورا کر دیا جائے گا، عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی اس ملک کی تقدیر بدلے گی، انہوں نے کہا کہ عوام کام کرنےوالوں اور ان کا وقت ضائع کرنےوالوں کو جان چکے ہیں ، 2018ءمیں افراتفری کی سیاست کو دفن کر دیں گے، عابد شیر علی نے وفد کو فیصل آباد میں آ کر تفصیل سے مسائل سے آگاہ کرنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔








