یوکوہاما (جاپان) ۔ 04 مئی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) اور آسیان مائیکرو اکنامک ریسرچ آفس (اے ایم آر او) نے علاقائی اقتصادی نمو واستحکام کو مزید فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس یادداشت کے تحت دونوں ادارے جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے ارکان ، عوامی جمہوریہ چین ، جنوبی کوریا اور جاپان کو …
ایشیائی ترقیاتی بینک اور آسیان مائیکرو اکنامک ریسرچ آفس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
یوکوہاما (جاپان) ۔ 04 مئی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) اور آسیان مائیکرو اکنامک ریسرچ آفس (اے ایم آر او) نے علاقائی اقتصادی نمو واستحکام کو مزید فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس یادداشت کے تحت دونوں ادارے جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے ارکان ، عوامی جمہوریہ چین ، جنوبی کوریا اور جاپان کو معاونت فراہم کرنے کے لئے باہمی تعاون کو تقویت دیں گے۔ صدر اے ڈی بی تاکی ہائیکو نکاﺅ اور اے ایم آر او کی ڈائریکٹر جن ہونگ چانک نے گزشتہ روز اے ڈی بی بورڈ آف گورنرز کے 50ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر یہاں ایم او یو پر دستخط کئے۔ دونوں ادارے اے ڈی بی اور اے ایم آر اوشراکت داری کے ذریعے آسیان اور تین خطوں میں وسیع تر مالیاتی استحکام ،اقتصادی نمو اور بہتر تعاون و ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کوششوں اور پالیسیوں میں معاونت کے لئے اشتراک کار کو فروغ دیں گے۔








