اسلام آباد ۔ 04 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کامرس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 79کروڑ68لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 79کروڑ68لاکھ 57ہزار روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں ۔پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے لاہور میں …
کامرس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 79کروڑ68لاکھ روپے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کامرس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 79کروڑ68لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 79کروڑ68لاکھ 57ہزار روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں ۔پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے لاہور میں پاکستان سکول آف فیشن اینڈڈیزائن میں ترقیاتی کاموں کے لئے 19کروڑ 68لاکھ ، پشاور ایکسپو سنٹر کے لئے 60 کروڑ کے فنڈز جار ی کردیئے ہیں۔








