وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال کی سی پیک منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں ہدایت

اسلام آباد ۔ 04 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری کی بروقت تکمیل پاکستان کے عوام کی کامیابی ہوگی، تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں،وفاقی ادارے متعلقہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ جمعرات کو وفاقی وزارت منصوبہ بندی میں سی پیک منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی، چینی …

اسلام آباد ۔ 04 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری کی بروقت تکمیل پاکستان کے عوام کی کامیابی ہوگی، تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں،وفاقی ادارے متعلقہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ جمعرات کو وفاقی وزارت منصوبہ بندی میں سی پیک منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی، چینی سفارتخانہ، متعلقہ وفاقی و صوبائی وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کی شرکت کی ۔ اجلاس مےں مواصلات، ریلوے، توانائی، گوادر اور خصوصی اقتصادی و صنعتی زونز منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لےا گےا ۔ اس موقع پر وفاقی وزےر نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply