پیمرا نے ڈرامہ ، مارننگ شوز اور رمضان المبارک کی نشریات سے متعلق ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) پیمرا نے ڈرامہ ، مارننگ شوز اور رمضان المبارک کی نشریات سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب، فرقہ وارانہ امور سمیت حساس موضوعات اور منفی رجحانات نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔ جمعرات کو جاری کئے گئے بیان میں پیمرا نے کہا کہ بعض چینلز پر ڈرامے سماجی و اخلاقی اقدار کے منافی ہیں، ڈرامے کے موضوع کے …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) پیمرا نے ڈرامہ ، مارننگ شوز اور رمضان المبارک کی نشریات سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب، فرقہ وارانہ امور سمیت حساس موضوعات اور منفی رجحانات نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔ جمعرات کو جاری کئے گئے بیان میں پیمرا نے کہا کہ بعض چینلز پر ڈرامے سماجی و اخلاقی اقدار کے منافی ہیں، ڈرامے کے موضوع کے انتخاب میں انتہائی احتیاط برتی جائے۔ کہانی کی تشکیل میں معاشرتی طبقات پر ڈراموں کے اثرات مدنظر رکھے جائیں اور انتہائی ضرورت کی صورت میں پرتشدد یا منفی مناظر کم سے کم دورانیے کیلئے نشر کئے جائیں۔ پیمرا نے کہا کہ چینلز سپریم کورٹ کے نافذ کردہ الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق پر ذمہ داری سے عمل کریں، تمام پروگراموں میں عدم ہم آہنگی کا باعث بننے والے توہین آمیز کلمات نشر کرنے اور دہشت گرد یا امن و امان میں خلل اکسانے سے متعلق مناظر سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ مارننگ شوز میں تمام معاشرتی طبقات کو مدنظر رکھا جائے

مزید خبریں

Leave a Reply