وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ”اے پی پی“ کو انٹرویو

یوکوہاما ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 2.5 ارب ڈالر کی انفراسٹرکچر فنانسنگ ملنے کی توقع ہے جس سے 2019ءتک سات فیصد کی بلند شرح نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 50 ویں اجلاس میں شرکت کے سلسلہ میں اپنے دورہ جاپان میں ”اے پی …

یوکوہاما ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 2.5 ارب ڈالر کی انفراسٹرکچر فنانسنگ ملنے کی توقع ہے جس سے 2019ءتک سات فیصد کی بلند شرح نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 50 ویں اجلاس میں شرکت کے سلسلہ میں اپنے دورہ جاپان میں ”اے پی پی“ کو ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکی ہیکو نکاﺅ سے ملاقات کی ہے اور بینک سے انفراسٹرکچر فنانسنگ کے تحت 2.5 ارب ڈالر مختص کرنے کا جائزہ لینے کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے اس ملاقات کو انتہائی تعمیری اور مفید قرار دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے سالانہ فنڈز کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کی پہلے ہی اصولی منظوری دےدی ہے، اس حوالہ سے گذشتہ سال فرینکفرٹ میں ہونے والے اجلاس میں بینک سے درخواست کی گئی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ اقتصادی ترقی کیلئے فنانسنگ کے طویل المدتی منصوبے ہیں، بینک نے توانائی کے شعبہ اور سرکاری کاروباری اداروں میں اصلاحات کے حوالہ سے لینڈنگ پالیسی میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply