راولپنڈی ۔ 4 مئی (اے پی پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مزید تین دہشتگردوں کو جمعرات کے روز پھانسی دے دی گئی جنہیں اس سے پہلے فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ہلاکت‘ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشتگردی کے گھناﺅنے جرائم میں ملوث پائے گئے …
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مزید تین دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 4 مئی (اے پی پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مزید تین دہشتگردوں کو جمعرات کے روز پھانسی دے دی گئی جنہیں اس سے پہلے فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ہلاکت‘ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشتگردی کے گھناﺅنے جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔ جن دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی ان میں حسن ڈار‘ عمرزادہ اور حضرت علی شامل ہیں۔ حسن ڈار ولد محمد رحیم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا اور وہ شہریوں کی ہلاکت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں معاونت کرنے میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبلز کی موت ہوئی۔ اس کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔ اس نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا لہذا اسے موت کی سزا سنائی گئی اور پھانسی دے دی گئی۔








