ملک میں خواندگی کے فروغ کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے، غیر رسمی تعلیم کا فروغ خواندگی کی شرح میں اضافہ کیلئے کار آمد ثابت ہو گا، وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں 8 کروڑ افراد ناخواندہ ہیں، خواندگی کے فروغ کیلئے غیر …
ملک میں خواندگی کے فروغ کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے،وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن

مزید خبریں
ملک میں خواندگی کے فروغ کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے، غیر رسمی تعلیم کا فروغ خواندگی کی شرح میں اضافہ کیلئے کار آمد ثابت ہو گا، وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں 8 کروڑ افراد ناخواندہ ہیں، خواندگی کے فروغ کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے، غیر رسمی تعلیم کا فروغ خواندگی کی شرح میں اضافہ کیلئے کار آمد ثابت ہو گا۔ وہ جمعرات کو غیر رسمی تعلیم کے مرحلہ وار نصاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سال کے دوران تعلیم سمیت ہر شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی، غیر رسمی تعلیم کے پروگرام سے ملک میں شرح خواندگی بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کے پاس ماہرین تعلیم موجود ہیں، جائیکا کی معاونت پر جاپان حکومت کے شکرگزار ہیں جن کی مدد سے ملک میں پہلا غیر رسمی تعلیم کا نصاب تیار کیا گیا۔








