پشاور۔04 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، سابق ادوار میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18، 18 گھنٹے تھا۔ احتجاج کرنے والوں نے ایک میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ …
وفاقی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،عابد شیرعلی

مزید خبریں
پشاور۔04 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، سابق ادوار میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18، 18 گھنٹے تھا۔ احتجاج کرنے والوں نے ایک میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرنا وزیر اعظم نواز شریف کا ویژن ہے، پورے ملک سے انشا اللہ بہت جلد لوڈشیڈنگ کا جلد خاتمہ کر دیں گے، ٹرانسمیشن کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ہر ماہ 500 سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی، اگلے مہینے قادر پور ساہیوال کول پلانٹ سسٹم میں آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے علاقے ہیں جہاں لوڈشیڈنگ صفر ہے۔وزیر مملکت نے اعلان کیا کہ بجلی صرف ان علاقوں کو دی جائے گی جہاں لائن لاسز بہت کم ہیں، بجلی چوروں کو بجلی نہیں ملے گی، اگر بجلی کا بل نہیں دیں گے تو لوڈشیڈنگ ہو گی۔ لیگل طریقے سے بجلی لیں تو ہر ممکن تعاون کریں گے۔








