میڈرڈ۔9دسمبر (اے پی پی):ایٹلیٹیکو میڈرڈنے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں سیویل کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 3-4 گول سے ہرا دیا۔ انٹونی گریزمین نے دو جبکہ روڈریگو ڈی پال اور سیموئل لینو نے ایک، ایک گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم ایٹلیٹیکو میڈرڈکی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی لیگ میں دسویں فتح ہے ۔ میچ میں سیویل کی ٹیم کی جانب سے ڈوڈی لیوکباکیو ،آئزک رومیرو اور جوآنلو سانچیزنے ایک، ایک گول سکور کیا۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔
ریاض ایئر میٹرو پولیٹانو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور سیویل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد سیویل کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ انٹونی گریزمین نے دو جبکہ روڈریگو ڈی پال اور سیموئل لینو نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈکی لیگ میں یہ دسویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 35پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔