ریاض۔12دسمبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے سعودی عرب کو فٹ بال ورلڈ کپ 2034کی میزبانی ملنے پر مختلف مقامات پر جشن منایا گیا۔جن مقامات پر جشن منایا گیا ان میں وہ مقامات بھی شامل تھے جہاں فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز ہوں گے۔ اس سلسلہ میں بلیوارڈ سٹی، بلیوارڈ ورلڈ، ونڈر گارڈن، اور دی گرووز سمیت اہم مقامات پر بڑی تعداد میں سعودی …
فیفا ورلڈ کپ 2034کی میزبانی ملنے پر سعودی عرب میں جشن

مزید خبریں
ریاض۔12دسمبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے سعودی عرب کو فٹ بال ورلڈ کپ 2034کی میزبانی ملنے پر مختلف مقامات پر جشن منایا گیا۔جن مقامات پر جشن منایا گیا ان میں وہ مقامات بھی شامل تھے جہاں فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز ہوں گے۔
اس سلسلہ میں بلیوارڈ سٹی، بلیوارڈ ورلڈ، ونڈر گارڈن، اور دی گرووز سمیت اہم مقامات پر بڑی تعداد میں سعودی شہری جمع ہوئے۔ یہ اعلان فیفا کی جنرل اسمبلی کے دوران بڑی بڑی سکرینوں پر براہ راست بھی نشر کیا گیا جس نے سعودی عوام کے جوش و خروش میں اضافہ کیا ۔








