یوم شہدائے سرگودھاڈویژن ہاکی چیمپئن شپ سرگودھانے جیت لی

سرگودھا۔ 12 دسمبر (اے پی پی):یوم شہدائےسرگودھاڈویژن ہاکی چیمپئن شپ سرگودھانے جیت لی جبکہ خوشاب کی ٹیم رنر اپ رہی۔ ہاکی ایسوسی کے زیر اہتمام منعقدہ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سرگودھا اور خوشاب کی دو، دو جبکہ میانوالی اور بھکر کی ایک ایک ٹیم شامل تھی۔ سرگودھاکی ٹیموں نے پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خوشاب کی ٹیم رنر اپ رہی۔ اس موقع پراختتامی …

سرگودھا۔ 12 دسمبر (اے پی پی):یوم شہدائےسرگودھاڈویژن ہاکی چیمپئن شپ سرگودھانے جیت لی جبکہ خوشاب کی ٹیم رنر اپ رہی۔ ہاکی ایسوسی کے زیر اہتمام منعقدہ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سرگودھا اور خوشاب کی دو، دو جبکہ میانوالی اور بھکر کی ایک ایک ٹیم شامل تھی۔

سرگودھاکی ٹیموں نے پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خوشاب کی ٹیم رنر اپ رہی۔ اس موقع پراختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی پہچان ثقافت اور کھیلوں سے ہوتی ہے۔ ماضی قریب میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کا دنیا میں انتہائی نمایاں مقام تھا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر یہ بتدریج کم ہوتا چلا گیا، آج مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اس کھیل میں ایک بار پھر جان پڑ گئی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان ہاکی میں اپنا کھویا مقام جلد دوبارہ حاصل کرلے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں میں کیش انعامات و ٹرافیاں تقسیم کیں۔ تقریب میں ڈویژنل سپورٹس آفسیر رئوف باجوہ اور ڈی ایس او صائمہ منظور کے علاوہ شہدائے سرگودھا کی فیملیز، ریٹائرڈ فوجی افسران اور شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔