راولپنڈی۔13دسمبر (اے پی پی):قومی ویمنز ون ڈے کپ میں (کل) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ انوینسلبز اور چیلنجرز جبکہ دوسرا میچ کانکرز اور سٹارز کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے زیر اہتمام قومی ویمنز ون ڈے کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو 13ویں میچ میں انوینسلبز اور چیلنجرز کی خواتین ٹیمیں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ پر آمنے …
قومی ویمنز ون ڈے کپ میں (کل) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
راولپنڈی۔13دسمبر (اے پی پی):قومی ویمنز ون ڈے کپ میں (کل) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ انوینسلبز اور چیلنجرز جبکہ دوسرا میچ کانکرز اور سٹارز کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے زیر اہتمام قومی ویمنز ون ڈے کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو 13ویں میچ میں انوینسلبز اور چیلنجرز کی خواتین ٹیمیں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ پر آمنے سامنے ہوں گی ۔
انوینسلبز کو منیبہ علی لیڈ کر رہی ہیں جبکہ چیلنجرز کی ٹیم عالیہ ریاض کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔ انوینسلبز کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں اپنے چاروں میچ جیت کر ناقابل شکست اور 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔چیلنجرز نے چار میچ کھیل کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ۔ ٹورنامنٹ کا 14 واں میچ کانکرز اور سٹارز کے درمیان شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔
کانکرز کو فاطمہ ثنا اور سٹارز کو سدرا امین لیڈ کریں گی ۔سٹارز کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کانکرز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔








