راولپنڈی۔14دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں کل(اتوار کو) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ اے بی ایل اسٹالینز اور لیک سٹی پینتھرز جبکہ دوسرا میچ نورپور لائنز اور یو ایم ٹی مارخورز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ پی سی بی کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے ۔اتوار کے روز میگا ایونٹ کے …
چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا
راولپنڈی۔14دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں کل(اتوار کو) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ اے بی ایل اسٹالینز اور لیک سٹی پینتھرز جبکہ دوسرا میچ نورپور لائنز اور یو ایم ٹی مارخورز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
پی سی بی کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے ۔اتوار کے روز میگا ایونٹ کے گیارہویں میچ میں اے بی ایل سٹالینز اور لیک سٹی پینتھرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔سٹالینز کی ٹیم محمد حارث اور پینتھرز کی ٹیم حیدر علی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسٹالینز 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور لیک سٹی پینتھرز 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔اسی روز دوسرا میچ نورپور لائنز اور یو ایم ٹی مارخورز کے درمیان کھیلا جائے گا ،
لائنز کو امام الحق اور مارخورز کو افتخار احمد لیڈ کریں گے ، مارخورز کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور لائنز 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔









