چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 ،اے بی ایل اسٹالینز نے لیک سٹی پینتھرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی ۔15دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں اے بی ایل اسٹالینز نے لیک سٹی پینتھرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، سٹالینز نے 169 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،محمد حارث نے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، پینتھرز کے حیدر علی کی …

راولپنڈی ۔15دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں اے بی ایل اسٹالینز نے لیک سٹی پینتھرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، سٹالینز نے 169 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،محمد حارث نے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، پینتھرز کے حیدر علی کی 73 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے گیارہویں میچ میں اے بی ایل اسٹالینز کے کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا ، لیک سٹی پینتھرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ، حیدر علی نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے ، دیگر بیٹرز میں مبصر خان 30 اور عمر صدیق 29 رنز بنا کر نمایاں رہے ، شرجیل خان 4 ، عماد بٹ 7 اور کپتان شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ، سٹالینز کی طرف سے محمد علی نے چار اور محمد عامر خان نے دو وکٹیں حاصل کیں

، جواب میں اے بی ایل سٹالینز نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، محمد حارث نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 61 رنز بنائے ، شعیب ملک نے آخر میں 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، دیگر بیٹرز میں حسین طلعت 32 ، یاسر خان 20 اور معاذ صداقت 18 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پینتھرز کے اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔