شام میں اپنے فوجی اڈوں کے مستقبل کا فیصلہ فی الحال نہیں کیا،روس

127

ماسکو۔17دسمبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ شام میں اپنے فوجی اڈوں کے مستقبل بارے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

العربیہ اردو کے مطابق روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پریس کانفرنس کے دوران شام میں روس کے فوجی اڈوں کے مستقبل کے حوالے سے سوال کے جواب کے دوران وضاحت کی کہ فی الحال اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ روسی حکومت اس وقت شام میں حالات کو کنٹرول کرنے والی افواج کے نمائندوں سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان معاملات کا تعین بات چیت کے ذریعے کیا جائے گا۔