سوئٹزر لینڈ نے حزب اللہ پر پابندی عائدکردی

سویٹزر لینڈ۔18دسمبر (اے پی پی):سوئٹزر لینڈ نے حزب اللہ پر پابندی عائدکردی ۔ العربیہ کے مطا بق سوئس پارلیمنٹ نے لبنانی حزب اللہ گروپ پر پابندی کی منظوری دیتے ہوئے ایک منفرد مثال قائم کی ہےکیونکہ سوئٹرزلینڈ کا شمار غیر جانب دار ممالک میں ہوتا ہے۔ پابندی کے حامیوں نےسینیٹ کی منظوری کے بعد ایوان نمائندگان سے پابندی کا بل منظور کرایا۔ گذشتہ ہفتے اس نے کہا تھا کہ حزب …

سویٹزر لینڈ۔18دسمبر (اے پی پی):سوئٹزر لینڈ نے حزب اللہ پر پابندی عائدکردی ۔

العربیہ کے مطا بق سوئس پارلیمنٹ نے لبنانی حزب اللہ گروپ پر پابندی کی منظوری دیتے ہوئے ایک منفرد مثال قائم کی ہےکیونکہ سوئٹرزلینڈ کا شمار غیر جانب دار ممالک میں ہوتا ہے۔

پابندی کے حامیوں نےسینیٹ کی منظوری کے بعد ایوان نمائندگان سے پابندی کا بل منظور کرایا۔ گذشتہ ہفتے اس نے کہا تھا کہ حزب اللہ گروپ بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، اور سوئٹزرلینڈ کو اس پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے تاکہ "دہشت گردی کے خلاف مؤقف اختیار کیا جا سکے۔

سوئس حکومت نے پابندی کی مخالفت کی۔سوئس وزیر انصاف پیئٹ جونز نے اپرلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ "اگر سوئٹزرلینڈ اب خصوصی قوانین کے ساتھ ایسی تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہمیں اپنے آپ سے پوچھنا چاہیے کہ کنٹرول کہاں اور کیسے لگائے گئے ہیں۔

ایوان نمائندگان نے لبنانی گروپ پر پابندی کو 126 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کیا۔ 20 ارکان نے مخالفت کی جب کہ 41 نے غیر حاضر رہے۔

پابندی کی تجویز پیش کرنے والی سکیورٹی پالیسی کمیٹی نے کہا کہ امن مذاکرات اور انسانی امداد سے متعلق مخصوص شق کی بدولت سوئٹزر لینڈ کا ثالثی کا کردار برقرار رہے گا۔واضح رہےگذشتہ ہفتے سوئس پارلیمنٹ نے حماس پر 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں کی وجہ سے پابندی لگا دی تھی۔