ویٹی کن ۔18دسمبر (اے پی پی):مسیحی کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے انکشاف کیا ہے کہ تین سال پہلے دورہ عراق کے دور ان انہیں خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ العریبہ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پوپ بننے کے بعد گیارہ برسوں کے دوران ان کا یہ عراقی دورہ سب سے زیادہ خطرناک رہا۔پوپ فرانسس کی آنے والے دنوں میں شائع ہونے …
مجھے 2021 کے دورہ عراق کے دوران خود کش حملے میں ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی،مسیحی پیشوا پوپ فرانسس کا انکشاف

مزید خبریں
ویٹی کن ۔18دسمبر (اے پی پی):مسیحی کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے انکشاف کیا ہے کہ تین سال پہلے دورہ عراق کے دور ان انہیں خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
العریبہ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پوپ بننے کے بعد گیارہ برسوں کے دوران ان کا یہ عراقی دورہ سب سے زیادہ خطرناک رہا۔پوپ فرانسس کی آنے والے دنوں میں شائع ہونے والی خود نوشت کے اقتباسات کی اشاعت کی گئی ہے جس میں انہوں نے 2021 کے اپنے دورہ عراق کا ذکر کیا جہاں بغداد میں کم از کم دو خود کش بمباروں نے ان کی جان لینے کی کوشش کی ۔
یہ بات انہیں مقامی پولیس کی طرف سے بتائی گئی تھی، تاہم ان خود کش حملوں کے منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔ تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون خودکش بمبار کے طور پر موصل آئی جس نے پوپ کو بم سے اڑانے کے لیے خود کش حملے کی تیاری کر رکھی تھی، اسی طرح ایک وین بھی اسی ارادے کے حامل ڈرائیور کے ساتھ پوری رفتار کے ساتھ پوپ کی طرف لپکی تھی۔
پوپ فرانسس ان چار گرجا گھروں کے دورے پر بغداد گئے تھے جنہیں داعش نے اپنے حملوں میں تباہ کر دیا تھا۔
پوپ کا یہ دورہ کورونا کے بعد آمدورفت میں آسانیاں پیدا ہو نے پر ہوا تھا۔ ادھر ویٹی کن سٹی نے پوپ کے خلاف ان خودکش حملوں کے حوالے سے تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔
پوپ کے مطابق ان حملوں بارے برطانوی انٹیلی جنس نے ویٹی کن کو بتا دیا تھا۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس واقعے کے اگلے روز انہوں نے سکیورٹی حکام سے پوچھا تھا کہ حملہ آوروں کا کیا بنا تو انہیں بتایا گیا وہ اب زندہ نہیں رہے۔ عراقی پولیس نے ان عناصر کو روک کر ہلاک کر دیا تھا۔
پوپ کی یہ نئی خود نوشت 14 جنوری کو طبع ہو کر سامنے آئے گی جس کا نام ‘ہوپ’ یعنی امید ہے۔ اس سے پہلے رواں سال مارچ میں بھی پوپ فرانسس کی ایک سوانح عمری منظر عام پر آچکی ہے۔








