وانواتو میں زلزلے سے دو چینی باشندے ہلاک ، حکام کی تصدیق

پورٹ ویلا، وانواتو۔18دسمبر (اے پی پی):چین کے حکام نے بحرا لکاہل کی جزائر پر مشتمل ریاست وانواتو میں گزشتہ روز کے زلزلے میں دو ہموطن باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ شنہوا نے چینی سفارتخانے کے عبوری ناظم الاامور گو ژنہوا کے حوالے سے بتایا کہ وانواتو کے حالیہ زلزلے میں چین کے دو باشندے جان کی بازی ہارگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تین چینی مبینہ طور …

پورٹ ویلا، وانواتو۔18دسمبر (اے پی پی):چین کے حکام نے بحرا لکاہل کی جزائر پر مشتمل ریاست وانواتو میں گزشتہ روز کے زلزلے میں دو ہموطن باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

شنہوا نے چینی سفارتخانے کے عبوری ناظم الاامور گو ژنہوا کے حوالے سے بتایا کہ وانواتو کے حالیہ زلزلے میں چین کے دو باشندے جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تین چینی مبینہ طور پر منہدم ہونے والی خود ساختہ عمارت میں پھنس گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ وانواتو پولیس کے ساتھ رابطہ بڑھا رہا ہے تاکہ دو نو متاثرین کی شناخت اور ناموں کی تصدیق کی جا سکے۔