بینک دولت پاکستان نے نیا ای سی آئی بی نظام (وی -2) متعارف کرا دیا

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے نیا ای سی آئی بی نظام (وی -2) متعارف کرا دیا ہے جو اس کے الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو (ای سی آئی بی ) کا ایک جدید ورژن ہے۔ نیا نظام یکم جنوری 2025ء سے آپریشنل ہو جائے گا اور ای سی آئی بی کے موجودہ نظام کی جگہ لے گا، اس کو بہترین عالمی روایات کے مطابق ٹیکنالوجی کی ترقی اور …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے نیا ای سی آئی بی نظام (وی -2) متعارف کرا دیا ہے جو اس کے الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو (ای سی آئی بی ) کا ایک جدید ورژن ہے۔ نیا نظام یکم جنوری 2025ء سے آپریشنل ہو جائے گا اور ای سی آئی بی کے موجودہ نظام کی جگہ لے گا، اس کو بہترین عالمی روایات کے مطابق ٹیکنالوجی کی ترقی اور رپورٹنگ کے معیارات سے ہم آہنگ بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت کریڈٹ انفارمیشن رپورٹ میں کچھ اضافے اور ترامیم بھی متعارف کرائی گئی ہیں جن کا مقصداسے مزید جامع بنانا ہے۔نیا ای سی آئی بی نظام (V2) متعارف کرانے سے پاکستان کے مالی شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے حوالے سے سٹیٹ بینک کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

یہ اقدام پاکستان کے مالی انفراسٹرکچر کو جدید بنانے اور معاشی نمو کو فروغ دینے کے متعلق اسٹیٹ بینک کے وسیع تر وژن کا عکاس ہے۔مزید تفصیلات لنک https://www.sbp.org.pk/cpd/2024/CL2.htm پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

مزید خبریں