مینزبگ بیش لیگ ، چھٹے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیمیں جمعے کو پنجہ آزمائی کریں گی

132
Big Bash League
Big Bash League

ایڈیلیڈ۔19دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 14 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

لیگ میں کل(جمعہ کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا چھٹا میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔برسبین ہیٹ کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،ان میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، دفاعی چیمپئن برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔

ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے، برسبین ہیٹ کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 27 جنوری 2025 کو کھیلا جائے گا۔