جوہانسبرگ۔19دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر کیشو مہاراج فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف جاری تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بقیہ دو میچز سے باہر ہوگئے ۔34 سالہ کیشو مہاراج کو پاکستان کے خلاف 17 دسمبر سے شروع ہونے والے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے پروٹیز سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا ،تاہم وہ وارم اپ کے دوران …
کیشو مہاراج پاکستان کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز سے باہر ہو گئے

مزید خبریں
جوہانسبرگ۔19دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر کیشو مہاراج فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف جاری تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بقیہ دو میچز سے باہر ہوگئے ۔34 سالہ کیشو مہاراج کو پاکستان کے خلاف 17 دسمبر سے شروع ہونے والے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے پروٹیز سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا
،تاہم وہ وارم اپ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے اور وہ میچ نہیں کھیل پائے تھے۔ اس کے بعد کیشو مہاران کےبازو کے سکینز کروائے گئے جس کی رپورٹس سے پتہ چلا کہ ان کے بائیں بازو میں تناؤ آیا ہے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے بالترتیب 19 اور 22 دسمبر کو شیڈول میچز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔کیشومہاراج آئندہ سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے ٹیم کے سکواڈمیں جگہ بنانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔جنوبی افریقا اس وقت 2023-25 سائیکل کے لیے ٹیبل میں سرفہرست ہے ہے۔
کرکٹ سائوتھ افریقا (سی ایس اے ) کے مطابق کیشومہاراج بحالی صحت کے لیے ڈربن آئیں گے اور گرین شرٹس کے خلاف سنچورین میں 26 دسمبر کو شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔








