ریاض ۔20دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب اور عراق نے مشترکہ فیسٹیول کی سرگرمیوں اور پروگراموں کا آغاز کردیا ہے ۔ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے بلیوارڈ سٹی پر واقع میگا سٹوڈیو میں دونوں ملکوں کی ثقافت کے درمیان مماثلت اور ہم آہنگی کو پیش کیا ہے۔ فیسٹول میں 100 سے زیادہ سعودی اور عراقی فنکار حصہ لے رہے اور دونوں ملکوں کے مابین مواصلات اور ثقافتی …
سعودی عرب اور عراق کے مشترکہ آرٹ فیسٹول کا آغاز

مزید خبریں
ریاض ۔20دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب اور عراق نے مشترکہ فیسٹیول کی سرگرمیوں اور پروگراموں کا آغاز کردیا ہے ۔ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے بلیوارڈ سٹی پر واقع میگا سٹوڈیو میں دونوں ملکوں کی ثقافت کے درمیان مماثلت اور ہم آہنگی کو پیش کیا ہے۔
فیسٹول میں 100 سے زیادہ سعودی اور عراقی فنکار حصہ لے رہے اور دونوں ملکوں کے مابین مواصلات اور ثقافتی اقدار کو پیش کر رہے ہیں ۔فیسٹول "بین ثقافتین” کی سرگرمیوں پینٹنگز، میوزیکل پرفارمنس اور مجسمہ سازی کی اشیا کی گئی ہیں۔ یہ وہ اشیا ہیں جو سعودی عرب اور عراق دونوں کے قدیم ورثے اور مستند روایات کی عکاسی کر رہی ہیں۔پروگرام میں فنکارانہ شام اور عراقی شاعر کریم العراقی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ فنی، ادبی اور ثقافتی منظر نامے کو تقویت دینے میں ان کی خدمات کو سراہا گیا۔فیسٹول ’’ بین ثقافتین‘‘نے اپنے پہلے دن کا آغاز ایک متنوع پروگرام کے ساتھ کیا جس میں عراقی ثقافت کا جشن منایا گیا۔
اس میں متعدد سمپوزیم شامل تھے جن میں دونوں ملکوں کی تاریخ سے متعلق ثقافتی اور فکری موضوعات پر گفتگو کی گئی جس کا عنوان "مقام حجاز اور مقام عراق” تھا۔اس میں موسیقی کی عمومی فنکارانہ خصوصیات کو ظاہر کرنے کے لیے آلے ’’ العود‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے ایک موسیقی کا مکالمہ شامل تھا۔ دوسرا سمپوزیم "عراقی موویل اور سعودی دھنیں”کے نام سے تھا۔ اس میں عراقی اور سعودی موسیقی کے انداز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روایتی اور مقبول دونوں طرح کی موسیقی پر بات چیت کی گئی۔ یہ فیسٹیول 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔








