ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,000 روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 71 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 71 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی …

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 71 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 71 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,715 روپے کمی کے بعد 234,311 روپے سے کم ہو کر 232,596 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 214,785 روپے سے کم ہو کر 213,213 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,350 اور 2,872.08 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,621 ڈالر سے کم ہو کر 2,601 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں