رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی پوپ فرانسس سے ملاقات

116
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی پوپ فرانسس سے ملاقات

ویٹیکن ۔22دسمبر (اے پی پی):رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسی نے گزشتہ روز ویٹیکن آفس میں کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس سے ملاقات کی ہے۔رابطہ عالم اسلامی کے آفیشل اکاونٹ پر بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کی ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور مشترکہ مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکا اور برطانیہ میں رابطہ کے سی ای او معاذ العمری نے ایکس پر لکھا ہے کہ یہ ملاقات مذہبی سفارتکاری کی ایک بہترین مثال ہے۔ مذہبی رہنماوں کو کمیونٹیز کے درمیان افہام و تفہیم اور رواداری کو فروغ دینے کےلیے زیادہ موثر طریقے سے تعاون کرنا چاہیے۔