سپاہی مقبول حسین کا8واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا
سپاہی مقبول حسین کا8واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):سپاہی مقبول حسین کا8واں یوم شہادت جمعہ کو عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وطن سے محبت اور فرض شناسی میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، وطن پر جب بھی کڑا وقت آیا، پاک فوج کےجوانوں نے جرأت و بہادری سے لبیک کہا، سپاہی مقبول حسین کی زندگی وطن سے وفاداری، عزم اور بے مثال بہادری کی لازوال داستان ہے، سپاہی مقبول حسین کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے تراڑکھل سے تھا،سپاہی مقبول حسین 4 آزاد کشمیر رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھے۔
1965 کی جنگ میں سپاہی مقبول حسین نے بہادری سے اپنے فرائض انجام دیے اور دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔1965 کی جنگ کے دوران سپاہی مقبول حسین شدید زخمی ہوئے اور بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔
بھارتی قید میں سپاہی مقبول حسین کو بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔چار دہائیوں پر محیط بھارتی قید کے بعد سپاہی مقبول حسین 17 ستمبر 2005 کو وطن واپس پہنچے۔سپاہی مقبول حسین 28 اگست 2018 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔سپاہی مقبول حسین نے وطن کی محبت میں عزم و استقامت کی ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔








