ٹیکس دہندگان کے حقوق کے جامع مینوئل کو کتابچہ کی شکل میں مرتب کرنا اہم اقدام ہے، سیف الرحمان

لاہور۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر میاں سیف ارحمان نے کہا ہے کہ وفاقی ٹیکس قوانین میں درج ٹیکس دہندگان کے حقوق کے جامع مینوئل کی تیاری ایف ٹی او ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا اہم اقدام ہے۔ اتوار کو یہاں تاجر برادری کے ساتھ ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شرکا کو بتایا کہ 50صفحات پر مشتمل مینوئل ایک رہنما کتابچہ ہے جو وفاقی …

لاہور۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر میاں سیف ارحمان نے کہا ہے کہ وفاقی ٹیکس قوانین میں درج ٹیکس دہندگان کے حقوق کے جامع مینوئل کی تیاری ایف ٹی او ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا اہم اقدام ہے۔

اتوار کو یہاں تاجر برادری کے ساتھ ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شرکا کو بتایا کہ 50صفحات پر مشتمل مینوئل ایک رہنما کتابچہ ہے جو وفاقی ٹیکس قوانین کے تحت ٹیکس دہندگان کے حقوق کا مکمل خاکہ پیش کرتا ہے، اس میں ٹیکس دہندگان کے حقوق، ذمہ داریوں اور شکایات کے ازالے کے لیے دستیاب طریقہ کار کے بارے میں آگاہی موجود ہے، اس کو عام فہم بنانے کیلئے اس کتابچے کا اردو میں ترجمہ کیا جا رہا ہے، اردو ترجمے کا مقصد ان معلومات کو عوام کیلئے مزید قابل رسائی بنانا ہے،

یہ خاص طور پر ان لوگوں کیلیے بہت فائدہ مند ہو گا جنہیں انگریزی یا تکنیکی اصطلاحات کو سمجھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فرحان منیر نے مزید کہا کہ اس مینوئل میں شفافیت کے حق، اپیل کے حق، ٹیکس دہندگان کی معلومات کی رازداری اور غیر قانونی اقدامات و طریق کار سے تحفظ جیسے اہم شعبوں پر توجہ دی گئی ہے، اس میں ٹیکس حکام کی جانب سے کسی بھی غیر منصفانہ سلوک کے خلاف شکایات کی اطلاع اور ازالہ کے لیے دستیاب طریق کار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایف ٹی او کے مشیر ڈاکٹر وقار چوہدری آرائیں نے اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف ٹی او کا یہ اقدام ٹیکس دہندگان اور ٹیکس حکام کے درمیان اعتماد کو فروغ دینے، جوابدہی کو فروغ دینے اور ٹیکس سے متعلقہ معاملات میں انصاف کو یقینی بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔

مزید خبریں