عمرہ زائرین کی تعداد میں تین ماہ کےد وران 35 فیصد اضافہ ہوا، سعودی جنرل اتھارتی برائے شماریات

مکہ مکرمہ ۔30دسمبر (اے پی پی):سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نےکہا ہے کہ 2024 کی تیسری سہ ماہی میں ملکی و غیرملکی عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد 6.2 ملین (62 لاکھ 54 ہزار751) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔ اخبار 24 مطابق جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 کی تیسری سہ …

مکہ مکرمہ ۔30دسمبر (اے پی پی):سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نےکہا ہے کہ 2024 کی تیسری سہ ماہی میں ملکی و غیرملکی عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد 6.2 ملین (62 لاکھ 54 ہزار751) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔

اخبار 24 مطابق جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 کی تیسری سہ ماہی میں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 3.3 ملین تک پہنچ گئی جو 2023 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 29.2 فیصد زیادہ ہے۔

ان میں مرد زائرین کی تعداد 1.7 ملین یعنی 51 فیصد اور خواتین عمرہ زائرین کی تعداد 1.6 ملین تھی جو 49 فیصد تھی۔ داخلی عمرہ زائرین کی تعداد 2.9 ملین تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 42.4 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سعودی عمرہ زائرین کی تعداد 671.7 ہزار رہی جو کل داخلی عمرہ زائرین کا 23.1 فیصد ہے۔

اسی طرح مملکت میں رہنے والے غیرملکی عمرہ زائرین کی تعداد 2.2 ملین تھی جو کل تعداد کا 76.9 فیصد بنتا ہے۔ ان میں مردوں کی تعداد 1.8 ملین اورخواتین کی تعداد ایک ملین رہی۔ 2024 کی تیسری سہ ماہی میں بیرون ملک سے 35 سے 44 سال کی عمر کے سب سے عمرہ زائرین آئے جو کل بیرونی عمرہ زائرین کا 17.6 فیصد تھے۔

اسی طرح 65 سال اور اس سے زائد عمر کے زائرین 9.2 فیصد رہے۔ ملکی عمرہ زائرین میں سب سے زیادہ تعداد 30 سے 39 سال کے عمرہ زائرین کی رہی ان کی شرح 29.2 فیصد بنتی ہے۔