چینی صدر کا طیارہ حادثے میں بھاری جانی نقصان پر جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر سے تعزیت کا اظہار

117
چینی صدر کا طیارہ حادثے میں بھاری جانی نقصان پر جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر سے تعزیت کا اظہار

بیجنگ۔30دسمبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر چوئی سانگ موک کو طیاررہ حادثے میں ہونے والے بھاری جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شنہوا کے مطابق چینی صدر نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ وہ یہ جان کر حیران ہوئے ہیں کہ طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کا بھاری نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ،غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔