اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ نمل یونیورسٹی لینگوئج کی بہترین تعلیم کی وجہ سے پاکستان اور بیرونی دنیا کے مابین پُل ،خاص طور پر چینی زبان جو کہ وقت کی ضرورت بن چکی ہے کی ترویج میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، سی پیک منصوبہ3ارب افراد کو فائدہ پہنچائے گا،راہداری منصوبہ ہمسایہ ممالک …
وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا نمل میں کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ نمل یونیورسٹی لینگوئج کی بہترین تعلیم کی وجہ سے پاکستان اور بیرونی دنیا کے مابین پُل ،خاص طور پر چینی زبان جو کہ وقت کی ضرورت بن چکی ہے کی ترویج میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، سی پیک منصوبہ3ارب افراد کو فائدہ پہنچائے گا،راہداری منصوبہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن و رواداری کو فروغ دے گا اور خطے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گاوہ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز کے شعبہ پیس اینڈکنفلیکٹ اسٹڈیز کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے، چینی سفارتخانے کے ناظم الامور ،ریکٹر نمل میجرجنرل(ر) ضیا الدین نجم ، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر ریاض احمد گوندل ،ڈینز، ڈائریکٹرز، صدورشعبہ ،فکلٹی ممبران اور طلباءکی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر مہمان خصوصی سرتاج عزیز نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں ریل، سڑک، سمندری مواصلات کو بہتر بنانا اورتوانائی بحران کا حل اہم نکات ہیں جبکہ 8سے10اسپیشل اکنامک زون بنائے جائیں گے تا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے، تقریب سے چینی ناظم الامور نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت پاکستانی طلباءکو سکالر شپس کی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور دونوں ممالک کے تھنک ٹینک کے باہمی روابط کو فروغ دے رہی ہے تا کہ دونوں ممالک کے مابین بہترین روبط کو مزید مستحکم کیا جائے۔








