راولپنڈی ۔ 10 مئی (اے پی پی) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فوج جمہوری عمل کی حامی ہے، ادارہ کی حیثیت سے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، ڈان لیکس سے متعلق ٹویٹ نامکمل سفارشات کے بارے میں تھی، پاکستان مشکل دور سے اچھے دور میں جا رہا ہے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت …
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 10 مئی (اے پی پی) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فوج جمہوری عمل کی حامی ہے، ادارہ کی حیثیت سے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، ڈان لیکس سے متعلق ٹویٹ نامکمل سفارشات کے بارے میں تھی، پاکستان مشکل دور سے اچھے دور میں جا رہا ہے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس نوٹیفکیشن میں سفارشات مکمل نہیں تھیں، وزارت داخلہ نے پیرا 18 کے مطابق سفارشات پر مکمل آرڈر جاری کر دیا ہے۔ وزیراعظم فائنل اتھارٹی ہیں، جو حکم دیں ان پر عمل ہونا چاہئے۔ غلط فہمیاں دور کرنے میں حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، ہماری پریس ریلیز کسی حکومتی شخصیت یا ادارے کے خلاف نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر پاکستانی شہری کی طرح جمہوری عمل کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج پروفیشنل فوج ہے، لاشوں کی بے حرمتی کے بھارتی دعوے بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 2001ءسے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج غیر ملکی جارحیت کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔ بھارت افغانستان اور ایران کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے۔








