چیچہ وطنی ۔ 11 مئی (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری محمد طفیل جٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں، حکومت نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ہنگامی اقدامات کئے ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ چیچہ وطنی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب …
رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد طفیل جٹ کا چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب
مزید خبریں
چیچہ وطنی ۔ 11 مئی (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری محمد طفیل جٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں، حکومت نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ہنگامی اقدامات کئے ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ چیچہ وطنی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی چیچہ وطنی آمد پر خیرمقدم کرتے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں، انہوں نے ایٹمی دھماکہ کرکے نہ صرف ملک کو ناقابل تسخیر بنایا بلکہ سی پیک جیسے منصوبے شروع کرکے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں امن و استحکام لوٹ آیا ہے، ملک میں کاروباری سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، 1999ءسے 2013ءکے دوران ملک کیلئے بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر نہیں رکھا گیا، وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے منصوبے شروع کئے، 2018ءمیں ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے نہ صرف اندھیرے ختم ہوں گے بلکہ ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔








