امارات کا دوسرا بحری جہاز تین ہزار ٹن امدادی سامان لے کر بیروت پہنچ گیا

بیروت۔13جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کا دوسرا بحری جہاز لبنان کےلئے تین ہزار ٹن امدادی سامان لے کربیروت بندرگاہ پہنچ گیا۔اردو نیوز کے مطابق بحری جہاز جبل علی پورٹ سے بیروت کے لئے روانہ کیا گیا تھا جو لبنان میں جاری بحران کے دوران امارات کی جانب سے فراہم کی جانے والی مسلسل انسانی امداد کا حصہ ہے ۔ اس موقع پر بیروت بندرگاہ پر لبنان کے وزیر ماحولیات، …

بیروت۔13جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کا دوسرا بحری جہاز لبنان کےلئے تین ہزار ٹن امدادی سامان لے کربیروت بندرگاہ پہنچ گیا۔اردو نیوز کے مطابق بحری جہاز جبل علی پورٹ سے بیروت کے لئے روانہ کیا گیا تھا جو لبنان میں جاری بحران کے دوران امارات کی جانب سے فراہم کی جانے والی مسلسل انسانی امداد کا حصہ ہے ۔

اس موقع پر بیروت بندرگاہ پر لبنان کے وزیر ماحولیات، حکومتی ایمرجنسی کمیٹی کے سربراہ ناصر یاسین اور سپریم ریلیف اتھارٹی کے چیئرمین باسم النابلسی نے بحری جہاز کا خیرمقدم کیا۔بحری جہاز پر خوراک، موسم سرما کے ملبوسات، خواتین اور بچوں کی اشیا ء موجود ہیں۔اس کے علاوہ اب تک 14 طیاروں کے ذریعے 610 ٹن امدادی سامان لبنان بھیجا جا چکا ہے۔یاد رہےکہ امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے لبنان کے عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں