دمشق۔13جنوری (اے پی پی):شام کی جنرل سکیورٹی نے سابق حکومت کی فوج کے تقریباً 360 افسران اور ارکان کو رہا کر دیا ہے۔ العربیہ ردو کے مطابق شامی جنرل سکیورٹی نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی فوج کے تقریباً 360 افسران اور ارکان کو تفتیش کے بعد رہا کیا گیا۔ تفتیش میں یہ ثابت ہوا تھا کہ وہ شامیوں کے خلاف جرائم میں ملوث نہیں تھے۔ حمص میں پبلک …
شامی جنرل سکیورٹی نے سابق حکومت کی فوج کے 360 افسران اور ارکان کو رہا کر دیا

مزید خبریں
دمشق۔13جنوری (اے پی پی):شام کی جنرل سکیورٹی نے سابق حکومت کی فوج کے تقریباً 360 افسران اور ارکان کو رہا کر دیا ہے۔ العربیہ ردو کے مطابق شامی جنرل سکیورٹی نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی فوج کے تقریباً 360 افسران اور ارکان کو تفتیش کے بعد رہا کیا گیا۔
تفتیش میں یہ ثابت ہوا تھا کہ وہ شامیوں کے خلاف جرائم میں ملوث نہیں تھے۔ حمص میں پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے پیر کوشام کے وسطی علاقے میں واقع شہر کے محلوں میں کئی دنوں تک جاری رہنے والی کومبنگ مہم کے خاتمے کا اعلان بھی کردیا ۔
سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اس وقت یہ بھی وضاحت کی کہ اس مہم میں کئی ہتھیاروں کے ڈپووں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ ایسے متعدد مجرموں کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے 13 سالوں کے دوران شامی عوام کو نقصان پہنچایا اور اپنے ہتھیاروں کو بستی کے مراکز کے حوالے نہیں کیا تھا۔ اس حفاظتی مہم کے آغاز سے لے کر پوری گورنری میں زیر حراست افراد کی تعداد تقریباً 800 تک پہنچ گئی۔








