اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچنے سے بہت سے لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے۔ہم گفتار کے ہی نہیں کردار کے بھی غازی ہیں ، پی پی پی کے دور حکومت میں بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، آئندہ انتخابات سے قبل لوڈ …
لوڈشیڈنگ پر بہت بیانات دینے والوں کے اپنے دور حکومت میں 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی،سینیٹر مشاہد اللہ خان
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچنے سے بہت سے لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے۔ہم گفتار کے ہی نہیں کردار کے بھی غازی ہیں ، پی پی پی کے دور حکومت میں بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، آئندہ انتخابات سے قبل لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے ۔جو لوگ آج لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بہت زیادہ بیانات دے رہے ہیں ان کے دور حکومت میں 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، آج 4 سے 6گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے جس کی بڑی وجہ نئے توانائی کے منصوبوں نے بجلی کی پیداوار شروع کی ہے اور ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کر کے سسٹم میں ڈالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2018ءکے عام انتخابات سے قبل لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہو جائے گا ۔









