بین الاقوامی تجارتی نمائش مائپل فیئر میلان میں شرکت کےلئے درخواستیں20جنوری تک جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ اٹلی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ مائپل فیئر میلان ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں20جنوری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق3روزہ نمائش اٹلی کے شہر میلان میں 23تا 25 فروری منعقد کی جائے گی جس میں ہر قسم کے بیگ، بیک پیکس ، ورک بیگز، …

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ اٹلی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ مائپل فیئر میلان ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں20جنوری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق3روزہ نمائش اٹلی کے شہر میلان میں 23تا 25 فروری منعقد کی جائے گی جس میں ہر قسم کے بیگ، بیک پیکس ، ورک بیگز، سفری سامان ، بیلٹس ، دستانے ، ٹوپیاں ، سکارف، رومال ، چھتریاں ، چمڑے کا چھوٹا سامان ، چمڑے کے ملبوسات ،

فیشن کے لوازمات اور زیورات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔