انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی …

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 23 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 22 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 87 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 902 روپے 34 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 43 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 95 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 45 پیسے ریکارڈ کی گئی۔