اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 79 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 79 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کمی ریکارڈ
اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 79 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 79 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,286 روپے کمی کے بعد 240,741 روپے سے کم ہو کر 239,455 روپے ہوگئی۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 220,679 روپے سے کم ہو کر 219,500 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,350 اور 2,872.08 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,690 ڈالر سے کم ہو کر 2,675 ڈالر ہو گئی۔









