بیجنگ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ون بیلٹ ون روڈ (اوبی اوآر) منصوبہ کی بھرپور حمایت کرتا ہے ، خطے کے استحکام کے لئے اس منصوبہ کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے چین کے ساتھ ملکر کریں گے۔ہفتہ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے چین کے وزیراعظم لی کی …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے وزیراعظم لی کی کیان سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
بیجنگ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ون بیلٹ ون روڈ (اوبی اوآر) منصوبہ کی بھرپور حمایت کرتا ہے ، خطے کے استحکام کے لئے اس منصوبہ کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے چین کے ساتھ ملکر کریں گے۔ہفتہ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے چین کے وزیراعظم لی کی کیان سے ملاقات کی،ملاقات میں جنوبی ایشیاءکے خطے اور بین الاقوامی سطح پر پائیدار اقتصادی ترقی کے حوالے سے مختلف خطوں کے رابطوں اور تجارت میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران فریقین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا جو چین کے صدر ژی جن پینگ کے ون بیلٹ ون روڈ نظریہ کا اہم اور بنیادی حصہ ہے۔








