ریاض۔15جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شام کے مستقبل کے حوالے سے ریاض میں ہونے والے حالیہ بین الاقوامی وزارتی اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا۔اردو نیوز کے مطابق کابینہ کا اجلاس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت دارالحکومت ریاض میں ہوا،شرکا کے حال ہی میں ہونے والے بین الاقوامی وزارتی اجلاس( جس میں شام کے مستقبل کے حوالے سے …
سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس، شام کے مستقبل بارے حالیہ بین الاقوامی وزارتی اجلاس کے نتائج کو سراہا

مزید خبریں
ریاض۔15جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شام کے مستقبل کے حوالے سے ریاض میں ہونے والے حالیہ بین الاقوامی وزارتی اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا۔اردو نیوز کے مطابق کابینہ کا اجلاس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت دارالحکومت ریاض میں ہوا،شرکا کے حال ہی میں ہونے والے بین الاقوامی وزارتی اجلاس( جس میں شام کے مستقبل کے حوالے سے مختلف فیصلے کیے گئے) کے نتائج کو سراہا۔کابینہ نے شام بارے اجلاس میں بین الاقوامی نمائندوں کی وسیع پیمانے پر شرکت کی تعریف کی۔
اجلاس میں شامی عوام کے لیے انسانی ہمدردی ،معاشی تعاون اور عبوری حکومت کے دور میں ملک کی تعمیر نو کی سرگرمیوں کے لیے فنڈ کی منظوری دی گئی۔ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے زور دیا کہ شام کو دہشتگردی،خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت سے پاک ہونا چاہیے۔کابینہ کو شاہ سلمان کو سینیگال کے صدرکے مکتوب، ولی عہد کے یوکرینی اور برازیلی صدور سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں یونان کے وزیراعظم سے ولی عہد کی ملاقات اور سعودی یونانی سٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل اجلاس کے نتائج کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا کہ کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی، عالمی برادری سے مملکت کے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے،اس کے علاوہ علاقائی بحرانوں کو مزید پھیلنے سے روکنے، منصفانہ اور جامع امن کے حصول کی کوششوں کی سپورٹ کے لیے ریاستی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اجلاس میں متعدد ملکوں سے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی بھی منظوری دی گئی۔








