کارلوس الکاراز کی پیش قدمی جاری ،آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

میلبورن۔15جنوری (اے پی پی):ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ 21 سالہ سپین کے نامور ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں جاپان کے حریف کھلاڑی یوشی ہیتو نشیوکا کو شکست دی ۔آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 واں میگا …

میلبورن۔15جنوری (اے پی پی):ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

21 سالہ سپین کے نامور ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں جاپان کے حریف کھلاڑی یوشی ہیتو نشیوکا کو شکست دی ۔آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 واں میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کے حریف کھلاڑی یوشی ہیتو نشیوکا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6، 1-6 اور 4-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کارلوس الکاراز بھرپور فارم میں ہیں اور انہوں نے دوسرے رائونڈ میں اپنے حریف جاپانی کھلاڑی یوشی ہیتو نشیوکا کو 81 منٹ میں شکست دے کر ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔انہوں نے اس سے قبل رواں سال کے ایک ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ایک میچ میں سب سے مختصر میچ 15 منٹ میں مکمل کیا اور فتح سمیٹی۔

مزید خبریں