اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):دھند کی شدت میں کمی کے بعد موٹروے ایم 1 پشاور سے برہان تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریں کریں اور اپنا سفر دن کی …
دھند کی شدت میں کمی کے بعد موٹروے ایم 1 پشاور سے برہان تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی،ترجمان

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):دھند کی شدت میں کمی کے بعد موٹروے ایم 1 پشاور سے برہان تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریں کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈرائیور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال ،تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔








