اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان سدابہارسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں، پاکستان جیوسٹریٹجک تعلقات کوجیواکنامک تعلقات اور اقتصادی پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کاخواہاں ہے، 20ہزارچینی شہری پاکستان میں کام کئے آئے ہیں، چین کی کالجز اوریونیورسٹیوں میں 28ہزارپاکستانی طلباوطالبات پڑرہے ہیں۔ بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوان شرمیلافاروقی کے سوال پرپارلیمانی سیکرٹری شذرہ منصب نے کہاکہ پاکستان کے چین کے ساتھ …
پاکستان اورچین کے درمیان سدا بہار سٹریٹجک تعلقات قائم ہیں، پاکستان جیوسٹریٹجک تعلقات کو جیواکنامک تعلقات اور اقتصادی پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کاخواہاں ہے، پارلیمانی سیکرٹری شذرہ منصب

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان سدابہارسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں، پاکستان جیوسٹریٹجک تعلقات کوجیواکنامک تعلقات اور اقتصادی پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کاخواہاں ہے، 20ہزارچینی شہری پاکستان میں کام کئے آئے ہیں، چین کی کالجز اوریونیورسٹیوں میں 28ہزارپاکستانی طلباوطالبات پڑرہے ہیں۔ بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوان شرمیلافاروقی کے سوال پرپارلیمانی سیکرٹری شذرہ منصب نے کہاکہ پاکستان کے چین کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہیں، وزیرخارجہ اورڈپٹی وزیراعظم نے چین کادورہ کیا، وزیراعظم نے جون میں چین کادورہ کیا، چین کے وزیراعظم نے بھی پاکستان کادورہ کیا، پاکستان اورچین کے درمیان سدابہارسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں، پاکستان جیوسٹریٹجک تعلقات کوجیواکنامک تعلقات اور اقتصادی پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کاخواہاں ہے۔اعلی سطح کی ملاقاتوں میں کراچی اوراسلام آباد میں مزیددواقتصادی زونز کیلئے کہاگیاہے۔
2013سے 2023تک سی پیک کے 10سال مکمل ہونے پر5کوریڈورز بنانے کی راہ ہموارہوئی ہے، یہ کورویڈورز اڑان پاکستان کے تقاضوں کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قرضوں کے معاملہ پرچین پاکستان کے ساتھ تعاون کررہاہے۔نزہت صادق کے سوال پرانہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی تبادلوں کی تاریخی روایات ہیں، 2015میں چین اورپاکستان کے درمیان عوامی رابطوں کے فروغ کاسال منایاگیا اسی طرح 2023میں سیاحت کاسال منایاگیا جس کے تحت درجنوں تقاریب ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ 20ہزارچینی شہری پاکستان میں کام کیئے آئے ہیں، چین کی کالجز اوریونیورسٹیوں میں 28ہزارپاکستانی طلباوطالبات پڑرہے ہیں۔








