بیجنگ ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے پر موثرعملدرآمد کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے ، حکومت نے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں موثر کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارچین کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر ژی جن پنگ …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی چین کے صدر ژی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے پر موثرعملدرآمد کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے ، حکومت نے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں موثر کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارچین کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر ژی جن پنگ کے ساتھ ہفتہ کو ملاقات کے دوران کیا ۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک منصوبہ چین کے صدر کے ون بیلٹ ون روڈ وژن کا اہم عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک منصوبوں کے حوالے سے چین کی قیادت کے عزم کو سراہتے ہیں۔ وزیر اعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی ترقی میں شرکت کیلئے بیجنگ میں ہیں ۔چینی حکومت کے زیر انتظام 14 اور 15مئی کو منعقدہ فورم میں دنیا کے مختلف ممالک کے 29 سربراہان مملکت و حکومت شرکت کررہے ہیں۔ جبکہ 130دیگر ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود بھی فورم میں شرکت کریں گے۔عظیم عوامی ہال میں پہنچنے پر چین کے صدر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔








