ریاض۔16جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کا اطلاق ہونا چاہیے۔ العربیہ اردو کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پیش رفت پر قطر، مصر اور امریکا کی کوششوں کو سراہا۔ وزارت خارجہ نے معاہدے کی پاسداری اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی ضرورت پر …
سعودی عرب کاغزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم

مزید خبریں
ریاض۔16جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کا اطلاق ہونا چاہیے۔
العربیہ اردو کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پیش رفت پر قطر، مصر اور امریکا کی کوششوں کو سراہا۔
وزارت خارجہ نے معاہدے کی پاسداری اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی عرب نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی قابض افواج غزہ کی پٹی اور تمام دیگر فلسطینی و عرب علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائیں اور بے گھر افراد کو ان کے علاقوں میں واپس بھیجا جائے۔








