راس الخیمہ۔16جنوری (اے پی پی):گزشتہ سال سیاحت کے حوالے سے راس الخیمہ کا ریکارڈ سال رہا ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق رأس الخیمہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 2024 میں رات گزارنے والے 12 لاکھ 80ہزار سیاحوں کی ریکارڈ آمد رپورٹ کی ہے ، جو اب تک کا سب سے کامیاب سال ہے۔ یہ سیاحت کے محصولات میں 12 فیصد اضافہ اور میٹنگز، انسینٹوز، کانفرنسز اور نمائشوں کے سیاحوں کی …
رأس الخیمہ میں 2024 کے دوران ریکارڈ ساڑھے بارہ لاکھ سیاحوں کی آمد

مزید خبریں
راس الخیمہ۔16جنوری (اے پی پی):گزشتہ سال سیاحت کے حوالے سے راس الخیمہ کا ریکارڈ سال رہا ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق رأس الخیمہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 2024 میں رات گزارنے والے 12 لاکھ 80ہزار سیاحوں کی ریکارڈ آمد رپورٹ کی ہے ، جو اب تک کا سب سے کامیاب سال ہے۔ یہ سیاحت کے محصولات میں 12 فیصد اضافہ اور میٹنگز، انسینٹوز، کانفرنسز اور نمائشوں کے سیاحوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
رأس الخیمہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او راکی فلپس نے اس کامیابی کو نئے ہوٹلوں کے افتتاح، بین الاقوامی تقریبات، رأس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بہتر کنیکٹیویٹی، اور مؤثر مارکیٹنگ مہمات کے مرہون منت قرار دیا۔امارت کے پائیداری پروگرام کو فوربز مڈل ایسٹ 2024 سسٹین ایبلٹی لیڈرز سمٹ میں "مشرق وسطیٰ کا سب سے پائیدار منصوبہ” کا اعزاز دیا گیا۔
اس کے علاوہ، اتھارٹی کو مسلسل چوتھے سال "گریٹ پلیس ٹو ورک” کی سند بھی ملی، جو اس کی عمدہ کام کی ثقافت کا اعتراف ہے۔رأس الخیمہ کا ہدف ہے کہ وہ 2030 تک سالانہ ساڑھے 13 لاکھ سے زائد سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرےگا۔








